ابوظبی ٹیسٹ : جنوبی افریقا 245 رنز سے کھیل شروع کرے گا،2 وکٹیں باقی

Abu Dhabi Test

Abu Dhabi Test

ابوظہبی (جیوڈیسک) جنوبی افریقا 245 رنز سے کھیل شروع کرے گا اور اب اس کی صرف 2 وکٹیں باقی رہ گئی ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنارکھے ہیں۔ اس سے قبل افریقی کپتان گریم اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اس نیوٹرل مقام پر کھیلی جانے والی اس سیریزمیں افریقی الیون نے اپنے کپتان کو مایوس کیا۔

سوائے ہاشم آملہ 118 ناٹ آٹ اور جے پی ڈومینی 57 کے کوئی اور بیٹسمین پاکستانی بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے۔جب میچ کا پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو پروٹیز نے 90 اوور ز کے کھیل میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے تھے، اور ہاشم آملہ 118 ناٹ آٹ اور ڈیل اسٹین 13 پر بیٹنگ کررہے تھے۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے ذوالفقار بابر نے 3 ،محمد عرفان نے 2 جبکہ جنید خان اور سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے دو پلیئرز ذوالفقار بابر اور شان مسعود کو ٹیسٹ کیپ دیا ہے۔آج میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقا 245 رنز کے ساتھ کھیل شروع کرے گا۔ اس کی 2 وکٹیں باقی رہ گئی ہیں۔