ابوظہبی (جیوڈیسک) ابوظہبی ٹیسٹ میں خسارے کا شکار سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 4 وکٹ پر 186 رنز بنا لیے۔
سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے تین سو ستائیس رنز اپنی پہلی نامکمل اننگز شروع کی۔ یونس خان اور کپتان مصباح الحق کی سنچریوں کی بدولت ٹوٹل تین سو تیراسی تک پہنچ گیا۔
ایک سو اناسی رنز کے خسارے کے ساتھ لنکن اِن ایکشن ہوئے، سینتالیس رنز کے مجموعے پر اوپننگ جوڑی ٹوٹ گئی، کمار سنگا کارا نے کچھ ہمت دکھائی ۔ پچپن رنز کا اضافہ کیا، سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کی تجربہ کاری بے کار گئی۔
بلاول بھٹی نے انہیں کھاتہ بھی نہ کھولنے دیا۔ کوشال سِلوا نے قدم جمائے، خسارہ ختم کر کے پاکستان کے خلاف ہدف کو بڑھایا۔ نوجوان بلے باز کے اکاسی رنز سے کھیل کے اختتام تک مجموعہ چار وکٹ پر ایک سو چھیاسی ہو گیا۔