ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

Abu Dhabi Test

Abu Dhabi Test

ابوظہبی (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف کھانے کے وقفے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنا لئے۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے 15 رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو کھیل کے پہلے گھنٹے میں ہی 3 بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

کپتان برینڈم میکولم 33 کے مجموعی اسکور پر 18 رنز بنانے کے بعد ذوالفقار بابر کا شکار بن گئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز کین ولیمسن بھی زیادہ دیر کریز پر رک نہ سکے اور 3 رنز بنانے کے بعد راحت علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

مڈل آرڈر بلے باز روس ٹیلر بھی بغیرکوئی رنز بنائے ذوالفقار بابر کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 566 رنز پر اننگز ڈکلئیر کردی تھی جس میں یونس خان، مصباح الحق اور احمد شہزاد کی شاندار سنچریاں شامل ہیں۔