ابوظبی (جیوڈیسک) ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے گذشتہ روز کے اسکور 327 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، کپتان مصباح الحق 105 اور اسد شفیق 12 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمینوں کی ذمے دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بہتر پوزیشن میں پہنچا دیا۔
نئے سال کے جشن میں یونس خان اور مصباح الحق نے سنچریز بناکر رنگ بکھیر دیے۔یونس خان نے اپنی 23 ویں جبکہ کپتان مصباح الحق نے پانچویں سنچری بنائی۔ پاکستان نے 4وکٹوں پر 327 رنز بنا کر پہلے ٹیسٹ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے،گرین کیپس کو 123 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔