ابوظبی (جیوڈیسک) مجرمہ نے یکم دسمبر 2014ء کو ابوظبی کے ایک شاپنگ مال کے واش روم میں امریکی خاتون ٹیچر کو چاقو گھونپ کر قتل کر دیا تھا۔
سینتالیس سالہ مقتولہ کنڈر گارٹن ٹیچر کی شناخت آئبولیا ریان کے نام سے کی گئی تھی۔ اس یمنی نژاد مجرمہ کی عمر اڑتیس سال ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مجرمہ کو ابوظبی میں فیڈرل سپریم کورٹ نے موت کی سزا سنائی ہے اور اس کا یہ مطلب ہے کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہیں کی جا سکتی ہے۔