ابو ظہبی: یونس خان کی ٹیسٹ کر کٹ میں 23 ویں سنچری

Younis Khan

Younis Khan

ابوظبی (جیوڈیسک) یونس خان نے ٹیسٹ میچوں میں 23 ویں سنچری بنا کر جاوید میاں داد کی سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، انہوں نے یہ کارنامہ سری لنکا کیخلاف ابوظہبی میں سر انجام دیا۔

یونس خان کی سری لنکا کے خلاف یہ چھٹی سنچری ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے انضمام الحق 25 اور محمد یوسف 24 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔