کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حضرت نصیر دین نصیر جید عالم مصنف اور دانشوراور شاعر تھے ۔آپ نے ساری زندگی کملی والے ۖ کے دین کو عام کرنے کے لیے گزار دی ،آپ نے کبھی بادشاہوں کو حثییت نہ دی اور حضورۖ کے عشق میں گم رہے ۔اس دنیا فانی سے چلے جانے کے بعد بھی ل آپ لوگوں کے دلوں میں زندہ جاوید ہیں ۔ان خیالات کااظہار معروف عالم دین قاری محمد اشفاق سعیدی ودیگر مقررین نے شہنشائے گولڑہ حضرت سید نصیردین نصیر کے سالانہ عرس کے سلسلہ میں جامعہ سعیدیہ میں خطاب کر تے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ سارے زمانہ رسولۖ کے لیے ہیں اور تمام رسول کملی والے کے غلام ہیں،کچھ چیزیں اس دنیا سے چلے جانے کے بعد اپنے نقوش چھوڑ جاتی ہیں ۔ان شخصیات میں حضرت نصیر دین نصیر اس دنیا سے چلے جانے کے بعد لوگوں کے دلوں میں زندہ جاوید ہیں۔انہوں نے کہا کہ یار کی محبت میں فنا ہو جانے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
وقت بہت قیمتی چیز ہے وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا وقت کی قدر کرنے والے سرکار گولڑہ حضرت سید نصیردین نصیر اور حضرت خواجہ غلام حسن سواگ بنتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ نماز قائم کرو اور ہر سانس اللّہ کی یاد میں گزاریں ،اس موقع پر MNA صاحبزادہ فیض الحسن ،چوہدری اطہر مقبول،صدر انجمن تا جران طارق محمود پہاڑ ،ملک محمد اسلم سواگ ،پیر قمر زماں قریشی ذوالفقار خان سیہڑ ایڈوکیٹ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی بعد ازاں لنگر تقسیم کیا گیا