ابوجا : نائجیریا میں دھماکے، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے

Nigeria

Nigeria

نائیجیریا (جیوڈیسک) نائیجیریا کے شہر کانو میں یکے بعد دیگرے چار بم دھماکوں سے دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی نائیجریا کے شہر کانو میں یکے بعد دیگرے چار بم دھماکوں سے متعدد افراد زخمی جبکہ کم از کم دس افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس علاقے کو پہلے بھی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نشانہ بنا چکی ہے۔ مارچ میں کانو کے بس اسٹیشن پر ہونے والے دھماکوں سے بیس سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے۔