ابوقتادہ کو ضمانتی شرائط کی خلاف ورزی پر برطانوی عدالت نے پھر جیل بھیج دیا

Abu Qatada

Abu Qatada

لندن(جیوڈیسک)انتہاپسندلیڈرابوقتادہ کوضمانتی شرائط کی خلاف ورزی پربرطانوی عدالت نے پھرجیل بھیج دیا ہے اورحکومت نے بھی اس کی اردن حوالگی کی کوشش تیز کردی ہے۔ برطانوی حکومت کے نزدیک ابوقتادہ سیکیورٹی رسک ہے۔

امریکا میں 11 ستمبر کے حملوں میں ملوث افراد میں سے ایک ہائی جیکر اس سے متاثر تھا۔2001ہی سے ابوقتادہ کو کئی بار جیل بھیجا جا چکا ہے تاہم آبائی ملک اردن کے حوالے نہیں کیا جاسکا۔ اب جیل ایسے وقت بھیجا گیا ہے جب دو روز بعد برطانوی حکومت حوالگی کے لیے اپیل کررہی ہے۔