لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس نے سفاکیت کا نشانہ بننے والی کم سن بچی کو گنگا رام اسپتال میں لانے والے شخص کا سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تیار کیا گیا خاکہ جاری کیا ہے، دوسری جانب لاہور میں زیادتی کا شکار پانچ سالہ بچی کا علاج سروسز اسپتال میں جاری ہے۔
اعضا کی تھراپی کے لیے جدید نرو اسٹیمولیٹر منگوا لیے گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج بچی کے متاثرہ اعضا کی تھراپی کی جا رہی ہے۔
بچی کی جلد صحت یابی، اعصاب کی بحالی اور نارمل کارکردگی کے لیے نرو اسٹیمولیٹر منگوایا گیا ہے۔ جدید نرو اسٹیمولیٹر کی مدد سے بچی کو فالج سے بچانے میں بھی مدد مل سکے گی۔