لاہور: سر براہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ اگرچہ توہین آمیز خاکے بنانے والے بد بخت عرش سے عظمت مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پرچم اتار نہیں سکتے لیکن غلامانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اظہار وفا کا فریضہ لازم ہے۔
افسوس ہے کہ مسلم دنیا کے حکمران مسلمانوں کی ترجمانی کا حق ادا نہیں کر رہے۔ سب سے زیادہ حق تو مرکز اسلام کے سعودی حکمرانوں پر ہے مگر گستاخانہ خاکوں کے رّد عمل میں وہ پوپ فرانس جیسا بھی ردّ عمل ظاہر نہیں کر سکے ۔یہ تو پوپ نے بھی اپنی قوم سے کہہ دیا آزادی اظہار کا مطلب توہین نہیں ہے اگر تم توہین رسالت کرو تو ردّ عمل بھی آئے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد تھانے والی کاہنہ نومیں عظیم الشان شئہ لولاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا کان کھول کر سن لے کہ ناموس رسالت کی گارنٹی دیئے بغیر وہ دنیا میں امن کی منزل حاصل نہیںکر سکتے کیوں کہ توہین رسالت سب سے بڑی دہشت گردی ہے ۔اس سے امن عالم خطرے میں ہے کانفرنس کی صدارت حضرت پیر سید محمد اشرف شیرازی نے کی۔
اس موقع پرمولانا محمد ندیم جیلانی ،پروفیسر محمد آصف محبوب چشتی ،مولانا محمد عمران رضا جلالی ،حافظ محمد اکبر ، چوہدری محمد رمضان مستانہ ،شیخ محمد ناظم ،الحاج محمد شاہد ودیگربھی موجود تھے۔ دریں اثنائ۔