اے سی سی ایمرجنگ کرکٹ ٹیمز کپ، افغانستان کو پاکستان کے ہاتھوں شکست

Cricket Teams Cup

Cricket Teams Cup

سنگا پور (جیوڈیسک) سنگا پور اے سی سی ایمرجنگ کرکٹ ٹیمز کپ میں پاکستان نے افغانستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ انڈر 23 کرکٹ ٹیمز کپ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف 142 رنز اسکور کیے۔

حشمت اللہ شیدی افغان ٹیم کی جانب سے باون رنز بنا کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کے رضا حسن نے تین، جبکہ عثمان قادر اور محمد نواز نیدو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ ہدف اڑتالیس ویں اوور میں مکمل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے عمر وحید نے سب سے زیادہ تینتالیس رنز بنائے۔