اے سی قصور کا ماشاء اللہ مدینہ گلو فیکٹری پر چھاپہ، گیس چوری پر مقدمہ درج

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)اے سی قصور کا ماشاء اللہ مدینہ گلو فیکٹری پر چھاپہ، گیس چوری پر مقدمہ درج، 20 لاکھ روپے جرمانہ۔تفصیلات کے مطابق پکی حویلی کے قریب ماشاء اللہ مدینہ گلو فیکٹری پر چھاپہ مار کر گیس پر مقدمہ درج کرکے فیکٹری کو سیل کر دیا اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔

اے سی قصور شاہ رخ نیازی کے مطابق مذکورہ فیکٹری سے ایک ہفتہ قبل سمپل لیبارٹری کو بھیجا تھا۔ رپورٹ آنے پر مذکورہ فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔