گلیانہ ( نامہ نگار ) اے سی کھاریاں ڈاکٹر افشاں رباب کا گلیانہ ،ملکہ اور منگلیہ کا دورہ۔ مرغی، بکرا اور گائے کا گوشت ،پھل سبزیاں مہنگے داموں فروخت کرنے پر دوکانداروں کو بھاری جرمانے اور پانچ دوکانداروں کو گراں فروشی پر تھانہ گلیانہ میں بند کر کے مقدمات درج کروادیے۔
محمد سخی ، منصور رشید کو مرغی کام ہنگا گوشت فروخت کرنے صابر حسین ،ناظم حسین اور سجاد حسین جس کو مہنگے داموں پھل فروخت کر نے پر گرفتار کر کے تھانہ گلیانہ میں بند کر دیا۔ جبکہ گو رمے بیکری کھاریاں کو ایکسپائیری چیزیں بیچنے پر 35000 روپے اور کیکس اینڈ بیکس بیکری کھاریاں کو مہنگی اشیاء بیچنے پر 5 ہزا ررو پے جرمانہ کیا گیا۔