تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

مصطفی آباد/للیانی: تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وہیگل میں سنیئر ہیڈ ماسٹر سمیت ودیگر سٹاف کی کمی نے طلبا کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، اہل علاقہ کی بڑی تعداد کی طرف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں وہیگل کے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں عرصہ داراز سے سنیئر ہیڈ ماسٹر سمیت چھ اساتذہ کی سیٹیں خالی چلی آ رہی ہیں۔

اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا کرمنا پڑتا ہے، ملک مختار شاہین، ملک محمد منشی، محمد عارف، چوہدری یونس خاں و دیگر اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی او قصور و ای ڈی او ایجوکیشن سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔