آل راؤنڈر محمد حفیظ فٹ ہوگئے

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

لاہور (جیوڈیسک) آل راؤنڈر محمد حفیظ پوری طرح فٹ ہو گئے ہیں۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے فٹ قرار دیے جانے کے بعد محمد حفیظ نے بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کر دیا، گذشتہ روزمحمد حفیظ نے قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ پر پریکٹس کی اور سعید اجمل کے ساتھ ساتھ مقامی بولرز کی بولنگ کا سامنا کیا، قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے محمد حفیظ کی فٹنس کا جائزہ لیا۔