اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے تحت ہونہار طالب علموں میں تقسیم ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد
Posted on April 28, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ تعلیمی میدان میں اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کرکے اپنے شہر وطن اور والدین کا نام روشن کرنے والے طلباء و طالبات معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں ،ملک کے روشن مستقبل کے لئے جہالت کا خاتمہ اور تعلیم کو فروغ دینے کے لئے ہر فرد کو اپنا قومی فریضہ ادا کرنا ہوگا کیو نکہ جہالت ملک کو دیمک کی طرح چانٹ رہی ہے تعلیم کو عام کرکے ہم ملک سے جہالت کے خاتمے کے ساتھ دہشت گردی اور نتہاپسندی کو ختم کرسکتے ہیں انہوں نے طلباء و طالبات سے کہاکہ وہ حصول علم کے ساتھ تعلیم کے فروغ کے لئے بھی اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اور اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے زیر اہتمام ہونہار طالب علموں خصوصی سال 2014ء کے سالانہ امتحانات میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقدہ تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم ،ایجوکیشنل فرینڈ آف پرائیویٹ اسکول کے محمد عمر ،سماجی رہنماء سعید عالم ،سہیل الرحمن ایڈوکیٹ ،ڈاکٹر مجتبیٰ اور آکاش نے بھی خطاب کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کامیاب طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور تقریب کے انعقاد پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اور اورنگزیب سلطان اکیڈمی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ایک احسن قدم ہے اس کے ذریعے مستقبل کے معماروں میں علم سے لگن اور جستجو پیدا کیا جاسکتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے پسماندگی کے خاتمے جہالت کے اندھیروں سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا ،علم کے روشنی ہی روشن معاشرے کی ضمانت ہے انہوں نے کہاکہ سرکاری اسکول میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے اساتذہ طلباء و طالبات پر خصوصی توجہ دیںتاکہ سرکاری درسگاہوں کی امیج کو بہتر بنا یا جاسکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com