توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی صورت قبول نہیں۔ مفتی محمد سعید

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : سنی اتحاد کونسل کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید رضوی نے کہا ہے کہ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی صورت قبول نہیں۔ کسی کے مذہب کی توہین کرنا کونسی آزادی اظہار رائے ہے اورکسی کے جذبات مجروح کرنا کونسی دانشمندی ہے۔

مغربی قوتیں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بار بار خاکے شائع کرکے مسلمانوں کے جذبات سے کھلم کھلا کھیل رہی ہیں۔ اس حساس معاملے پر حکمرانوں کی خاموشی معنی خیز ہیں۔ حکمران اس معاملے کو عالمی فورم پراٹھائیں۔ وزارت خارجہ کیوں خاموش بیٹھی ہوئی ہے ۔وزارت خارجہ پیرس کے سفیر کو طلب کرکے اپنااحتجاج ریکارڈ کروائے اور مسلم امہ کے جذبات سے آگاہ کرے۔

مزید کہا کہ طالبان کا طرز عمل اور فلسفہ جہاد گمراہ کن ہے۔ اہل سنت دہشت گردی کے خاتمے کے جہاد میں پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ د طالبان اسلام کے باغی اور پاکستان کے غدار ہیں۔ طالبان کا نام لے کر ان کی مذمت نہ کرنے والے دہشت گردو ں کے ساتھی ہیں۔

مذہب کو فتنہ و فساد کے لئے استعمال کرنا بد ترین گناہ ہے۔ بارود والو ں نے ملک تباہ کر دیا ہے ، اب درود والو ں کا دور آنے والا ہے ۔جنو بی پنجاب میں انتہا پسندی کے اڈے ختم کئے جائیں۔ معصوم بچو ں کو قتل کرنا جہاد نہیں فساد ہے ۔ دہشت گردو ں کے حامی قومی مجرم ہیں۔ اہل سنت کے ہر مدرسے ، مسجد اور خانقاہ سے طالبان کے خلاف آواز اٹھائی جا رہی ہے۔