ایکسیڈنٹ کیس، سلمان خان پر الزام عائد کرنے کے لیے سماعت 24 جولائی کو ہوگی

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی ایکسیڈنٹ کیس میں اداکار سلمان خان پر نئے سرے سے الزام عائد کرنے کے لیے اب سماعت 24 جولائی کو ہو گی۔ الزام ثابت ہونے کی صورت میں 10 سال کی سزا ہو سکتی ہے۔ سلمان خان پر الزام ہے کہ انھوں نے ستمبر 2002 میں اپنی گاڑی سے فٹ پاتھ پر سوئے کچھ لوگوں کو کچل دیا تھا جس سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔

پہلے ان پر لاپروائی کا الزام تھا لیکن اب کہا جارہا ہے کہ یہ غیر ارادی قتل تھا۔ جمعے کو اس کیس کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی اور سلمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس سے پہلے سلمان خان اس کیس میں ایک بار بھی عدالت نہیں پہنچے تھے۔ الزام ثابت ہونے کی صورت میں سلمان خان کو 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔