حادثہ میں ہلاک محنت کش کے قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : حادثہ میں ہلاک محنت کش کے قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ، شدید نعرے بازی تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ادوکی کا رہائشی محنت کش وقار حسین کوہلو تارڑ کے محمد منشاء کے پاس ہارڈویسٹر مشین پر کام کرتا تھا گندم کے سیزن میں محنت کش وقار حسین منشاء وغیرہ کیساتھ ہارڈویسٹر مشین لیکر گندم کی کٹائی کیلئے راجن پور گیا ہوا تھا جہاں ہارڈویسٹر مشین چلانیوالا نوجوان وقار حسین مشین تلے آکر موقع پر ہی وم توڑ گیا۔

جبکہ متوفی کے حقیقی ماموں محمد اسلم جوکہ وہاں کام کررہا تھا اس نے گھر والوں کو اطلاع کی اور بعد ازاں نعش کو متوفی کے آبائی قبرستان ادوکی میں سپردخاک کردیا گیا لیکن بعد ازاں متوفی کے ورثاء نے ہارڈویسٹر مشین کے مالک محمد منشاء سے 15لاکھ روپے کا مطالبہ کردیا رقم کے انکار پر متوفی کے ورثاء نے اپنے قریبی رشتہ داروں کیساتھ ملکر مبینہ طور پر ہارڈویسٹر مشین کے مالک منشاء اسکے بھائی ذوالفقار قریبی رشتہ دار اسلم پر الزام لگایا کہ انہوں نے ان کے بیٹے کو قتل کی نیت سے اغواء کیا اور انکے بیٹے کو دیرینہ عداوت کی وجہ سے قتل کردیا ہے اور عدالت سے رٹ دائر کرکے قتل کے مقدمہ کے آرڈر حاصل کرکے تھانہ کالیکی میں مقدمہ درج کروادیا گیا بے گناہ افراد کیخلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے کیخلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی مظاہرین نے جھوٹے مقدمہ کیخلاف لکھے کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہرین کی بڑی تعداد سینہ کوبی بھی کرتی رہی ملزمان و مظاہرین نے بتایا کہ متوفی منشاء وغیرہ کی مشینوں پر دوسال سے ڈرائیور تھا ایف آئی آر میں درج واقعہ جھوٹ پر مبنی ہے حادثے میں ہلاکت کے کچھ عرصہ بعد وقار حسین کے ورثاء نے منشاء وغیرہ سے رقم کا مطالبہ کیا رقم نہ ملنے پر انہوں نے ہارڈویسٹر مشین کے مالک منشاء اور اسکے بھائی کیخلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا ہے جوکہ سراسر زیادتی ہے انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،آئی جی پنجاب،آر پی او گوجرانوالہ ودیگر حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے بے گناہ افراد کیخلاف جھوٹا مقدمہ خارج کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔