کروڑ بھکر روڈ حادثہ میں شدید زخمی 11 سالہ غلام عباس بھی چل بسا

کروڑ لعل عیسن : کروڑ بھکر روڈ حادثہ میں شدید زخمی 11 سالہ غلام عباس بھی چل بسا۔ گزشتہ تین روز قبل نامعلوم کار نے اسکول سے گھر واپس جانے والے موٹرسائیکل سواروں جن میں 3 سگے بھائی 13 سالہ حاجی احمد کار کے نیچے آکر سر کچلنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

جبکہ 11 سالہ غلام عباس کو شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال ملتان رکھا گیا تھا کہ گزشتہ روز وہ بھی زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔ مرحومین کی قرآن خوانی 5 مئی کو بستی مڈگاڑی میں ادا کی جائے گی۔ جس میں علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔