کسی بھی حادثات سے تجارتی و صنعتی اداروں کو محفوظ بنانے کے لئے آگ بجھانے کے انتظامات رکھنے کی ہدایت

Layyah

Layyah

لیہ (نامہ نگار) ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد کی ہدایت پر کسی بھی حادثات سے تجارتی و صنعتی اداروں کو محفوظ بنانے کے لئے آگ بجھانے کے انتظامات رکھنے کی ہدایت کی ہے جس کے لئے مربوط بنیادوں پر چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس آفیسر لیہ محمدصفدر نے لیہ ، چوک اعظم ، فتح پو ر اور چوبا رہ میں مختلف تجا رتی اداروں کے معائنہ کے مو قع پر کہی ۔ محمد صفدر چوہدری نے تجا رتی و صنعتی اداروں کے ما لکان کو ہد ایت کی کہ وہ آگ بجھا نے کے حفاظتی انتظا ما ت مکمل رکھیں ورنہ ان کے خلاف سول ڈیفنس سپشل پا ور رولز 1951ء زیر دفعہ 9-18کے تحت قواعد و ضوابط کے تحت کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔

اس مو قع پر انہو ں نے مز ید کہا کہ فیکٹریز بشمو ل صنعتی و تجا رتی ادارہ جا ت ، ٹیکسٹا ئل ، گھی ، رائس ، فلو ر، جیننگ ، گتہ ، آئس ، سوپ ، سالونٹ پلا نٹ ، ایل پی جی پلا نٹ ، کولڈ سٹورز ، پیٹرول پمپس ، سروس اسٹیشن ، ایل پی جی شاپس ، پینٹ سٹور ، ہارڈ وئیر سٹور ، کیمیکل سٹور ،پیسٹی سائیڈ شاپس ، سینما ہا ل ، بیوٹی پا رلر ، با ربر شاپ ، ہو ٹل ، ریسٹو رینٹ ، الیکٹرو نکس سٹور و ہمہ قسمی میکینکل ورکشاپ ، گڈز فارورڈنگ ، ڈلیو ری گو دام ،ویئر ہا ؤس ، پلا زے ، فاؤنڈر ی ، میر ج ہا ل ، ہسپتا ل ، کلینک و دیگر اہم سرکا ری و نجی عما رات کے ما لکا ن اپنے اپنے ادارہ جا ت میں حفاظتی انتظا ما ت مکمل کرانے کی ہد ایت کی۔