اسلام آباد (جیوڈیسک) احتساب عدالت نے توقیر صادق کا چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے،عدالت نے توقیر صادق کی جانب سے تشدد کے الزام پر ان کا طبی معائنہ کرانے کابھی حکم دیا۔اس سے قبل سابق چیئر مین اوگراتوقیر صادق کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت سے توقیر صادق کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی ۔ توقیر صادق نے احتساب عدالت میں بیان دیا کہ نیب حکام مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں، کہتے ہیں کہ تمہاری ٹانگیں توڑ دیں گے،جس پر احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے جسمانی ریمانڈ دینے کے ساتھ توقیر صادق کے طبی معائنہ کرانے کا بھی حکم دیا۔