لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کے پی کے کابینہ کواحتساب کے قانون میں مجوزہ ترامیم واپس لینے کی ہدایت کر دی، اب کے پی کے اسمبلی میں جامع قانون منظوری کے لئے لایا جائے گا۔
احتساب کے قانون میں کے پی کے کابینہ کی طرف سے کی جانے والے ترامیم پر احتساب کمیشن کے سربراہ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً استعفیٰ دیدیا تھا جس پر عمران خان نے اپنی سربراہی میں کمیٹی قائم کر کے ان ترامیم کا جائزہ لیا اور اب عمران خان نے اس قانون میں کی جانے والی ترامیم کو واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کے پی کے کابینہ کو ایک مکمل جامع قانون اسمبلی میں لا کر اسے منظور کرانے کا کہا ہے۔
عمران خان کی سربراہی میں ترامیم کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ کابینہ اب ترمیمی بل کے لیے ایک جامع ڈرافٹ تیار کرے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کمیٹی نئے ڈی جی احتساب کمیشن کی تقرری کے معاملے کو بھی دیکھے گی۔