احتساب و کرپشن کا خاتمہ اولین قومی ضرورت ہے‘ ایم آر پی

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کرپشن کرنے والے مقتدر حلقے خود کو ہر صورت احتساب سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں جبکہ عوام ملک و قوم کے ہر ایک دشمن کا یکساں ‘ بلا تفریق ‘ بے لاگ اور بے رحم احتساب چاہتے ہیں۔

جس کی وجہ سے احتساب و کرپشن کا خاتمہ اسی طرح اولین قومی ضرورت بن چکا ہے جس طرح دہشتگردی سے نجات کچھ عرصہ قبل تک اولین قومی ضرورت تھی اور افواج پاکستان نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے کے ذریعے اس کی تعمیل و تکمیل کا اہتمام کیا اور آج بھی احتساب کی قومی ضرورت کی تکمیل کیلئے قوم فوج کی جانب دیکھ رہی ہے مگر فوج کا غیر روایتی کردار شاید ملک و قوم کے مستقبل کیلئے سودمند نہیں اسی لئے فوج اس کردار کی ادائیگی کیلئے تیار دکھائی نہیں دے رہی اسلئے اب یہ ذمہ داری عدلیہ کی ہے کہ وہ بلا تفریق احتساب اور کرپشن کے خاتمہ کی قومی ضرورت کی تکمیل کیلئے آئینی طور پر حکومت کو 150 کیلئے مطعل کرکے احتساب گورنمنٹ تشکیل دے۔

جس میں آرمی چیف کے پاس ایگزیکٹیو پاورز ہوںا ور چیف جسٹس سربراہ کی حیثیت سے نگرانی کریں افوج ‘ عدلیہ اور سول و فوجی تحقیقاتی ایجنسیوں پر مشتمل یہ احتساب حکومت 120 روز میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ آرمی چیف اور چیف جسٹس کو پیش کرے جس پرعدلیہ 30 دن میں فیصلہ سنائے اور اگر حکمران طبقہ ملک وقوم دشمنی میں ملوث نہ تو موجودہ حکومت پھر سے بحال کردی جائے بصورت دیگر ہر ایک ملک و قوم دشمن کو نشان عبرت بنایا جائے اور ازسر نو نگراں انتخابات کرائے جائیں۔