لاہور (جیوڈیسک) احتساب عدالت نے عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع کر دی۔
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے عبدالعلیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کے کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر علیم خان کو عدالت میں پیش کیا۔
جج نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا علیم خان کے خلاف ریفرنس کی کیا پوزیشن ہے ؟ جس پر نیب وکیل نے کہا بیرون ملک سے علیم خان کی پراپرٹی سے متعلق ریکارڈ آنا ہے اسکا انتظار کر رہے ہیں۔