احتساب عدالت نے آصف زرداری کو اثاثہ ریفرنس میں 5 مئی کو طلب کر لیا

 Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

راولپنڈی (جیوڈیسک) احتساب عدالت نمبر ایک کے جج خالد رانجھا نے سابق صدر و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی اور انھیں بھی نوٹس جاری کرکے ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا۔

وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری 5 مئی کو عدالت خود پیش ہونگے، یہ ریفرنس جھوٹا اورسیاسی انتقام ہے اس میں نہ صرف فردجرم عائد ہوچکی ہے بلکہ اب تک 20 گواہان کے بیان بھی ریکارڈ ہوچکے ہیں مگر کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ یہ جھوٹا اور سیاسی انتقام کا کیس ہے،ہمیں کیس ری اوپن کرنے کا نوٹس تک نہیں دیا گیا۔ نیب کے پراسیکیوٹرراجہ خرم نے بتایا کہ نیب کا یہ کیس بہت جاندار ہے، نیب نے جو بھی الزام لگایا ہے اسکے شواہد موجود ہیں۔