اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت 5 نیب ریفرنسز میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کل سنائے گی، نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اے آر وائی گولڈ، ارسس ٹریکٹرز، کوٹیکنا، پولو گراوٴنڈ اور ایس جی ایس ریفرنسز دائر کر رکھے ہیں۔
گزشتہ سماعت پر سابق صدر زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پانچوں ریفرنسز میں نیب کی جانب سے نہ کوئی گواہی پیش کی گئی اور نہ ہی اصل دستاویزات، عدالت سے امید ہے کہ ریفرنسز کے دیگر ملزمان کی طرح آصف زرداری کو بھی بریت مل جائے گی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت ان درخواستوں پر فیصلہ کل سنائے گی۔