اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنس میں ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی طرف سے دوبارہ دلائل دینےکی اپیل عدالت نے منظور کرلی۔
فاروق ایچ نائیک نے آج کی سماعت میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کو بتایا کہ وہ عدالت کو لاہور ہائی کورٹ کا وہ فیصلہ فراہم کرنا چاہتے جس میں آصف زرداری کے خلاف کسی کرپشن کا ذکر نہیں ، اس پر عدالت نے آئندہ سماعت میں متعلقہ دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
فاروق ایچ نائيک نے دو ریفرنس دوبارہ دلائل دینے کی استدعا کی اور کہاکہ وہ ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنس میں فرد جرم کے بارے میں تکنیکی نکات سامنے لانا چاہتے ہیں ، فاروق ایچ نائیک کی اس درخواست پر کہ یہ توبہ کا عشرہ ہے کم از کم اس عشرے میں تو کیسز نہ چلائیں ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی۔