میر پور (جیوڈیسک) جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کسی سے ذاتی اختلافات نہیں ملک میں اچھا کام نہ ہو تو تنقید کرتے ہیں کسی بھی بات کو دل پر نہ لیا جائے۔
انہوں نے کہا میری شہید ماں کو جھوٹے کیسز میں جلا وطن اور ان کے بینک اکاؤنٹس فریز کر دیئے گئے وہ تھا کڑا احتساب۔ احتساب کے نام پر میرے والد کو جرم ثابت کیے بغیر 11 سال جیل میں رکھا گیا اور میرے والد کی زبان بھی کاٹی گئی۔ بلاول بھٹو نے کہا وزیراعظم کا استعفیٰ اپنی جگہ میں وزیر خارجہ کا استعفیٰ مانگتا ہوں۔ احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کیخلاف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے۔ پنجاب میں احتساب کی بات پر وزرا ناخن اور پر کاٹنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔
احتساب سے جمہوریت کو نہیں تخت رائیونڈ کو خطرہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا سابق صدر آصف زرداری کا ڈاکٹر آج بھی یرغمال ہے۔ پی پی چیئرمین نے آزاد کشمیر کے انتخابات کو اہم قرار دیا۔ کشمیری عوام کو سوچ سمجھ کر ووٹ کا حق استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔