احتساب اور اصلاحات کے بغیر انتخابات کا نتیجہ وہی ہو گا، جو پہلے نکلتا آیا ہے: طاہر القادری

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ احتساب اور اصلاحات کے بغیر انتخابات کا نتیجہ وہی ہوگا، جو پہلے نکلتا آیا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں‌ پاکستان عوامی لائرزموومنٹ کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

طاہر القادری ک کہنا تھا کہ پاکستان ایک وکیل نے بنایا،اب اسے وکیل ہی بچائیں گے، وکلابرادری سے مل کر فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد میں تیزی لائیں گے.

علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ کرپٹ سیاسی ایلیٹ سے نجات کے لئے عوام مؤثر سیاسی، قانونی کردار چاہتے ہیں.

انھوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کیس پراپیلیں15 دن میں نمٹائی جائیں، اس معاملے میں‌ وکلا کو کردار ادا کرنا ہوگا.

انھوں نے کہا کہ ایمان داربیوروکریٹس، سیاستدان انتخابی اصلاحات کے لئے وکلا کےشانہ بشانہ ہیں، احتساب، اصلاحات کے بغیر انتخابات بے نتیجہ رہیں‌ گے.

یاد رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی برسی کے موقع پر طاہر القادری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ساری گندگی اور غلاظت دوبارہ اسمبلی میں جانے والی ہے، ایسے الیکشن کا حصہ نہیں بن سکتے، جو بددیانت افراد کو اسمبلی جانے سے نہ روکے. الیکشن نظام کی گندگی کا حصہ بننا ممکن نہیں.