لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کہتے ہیں احتساب کے نام پر قوم کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے ، عمران خان قوم کا وقت ضائع کرنے کے بجائے صوبے میں دھیان دیں ، پاکستان کے عوام نے دھرنے کی سیاست کو مسترد کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر قوم کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے ، عمران خان کی ایک جانب قبضہ گروپ اور ایک جانب قرضہ معاف کرانے والا کھڑا ہوتا ہے۔
حمزہ شہباز نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے صوبے پر دھیان دیں ، قوم کا وقت ضائع نہ کریں ۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے ہمارا دامن صاف ہے ، ہیلی کاپٹر میں آنے سے عزت نہیں ملتی ، عزت ایمانداری میں ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا اکتیس اگست کو پنڈدادن خان میں ہونیوالے ضمنی الیکشن بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔