لاہور (جیوڈیسک) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے سیاسی یتیم آرمی چیف کے بیان پر خوش نہ ہوں، انہوں نے اپنے سمیت سب کے احتساب کی بات کی ہے۔
بعض سیاستدان اور رتجزیہ نگار خواہش کو خبر بنانے کے خبط میں مبتلا ہیں۔آئین توڑنا، مینڈیٹ چرانا اور پی سی او کے تحت حلف اٹھانا بھی بدترین کرپشن ہے۔ احتساب بلاامتیاز ہونا چاہیے۔ کوئی مقدس گائے نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں سب سے زیادہ احتساب سیاستدانوں کا ہوا ہے۔
نیب اور احتسا ب کے نام پر سیاستدانوں کی وفاداریاں خرید ی جاتی رہیں۔پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ پانامہ لیکس میں جن کے نام آئے ہیں سب کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ اس مقصد کے لیے غیر جانب دارانہ کمیشن بننا چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔