لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے سیکرٹریٹ منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کو 8 ماہ گزر گئے کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ جب پارلیمنٹ اور عدالتوں میں احتساب نہیں ہوتا تو چوکوں اور چوراہوں میں عدالتیں لگتی ہیں۔
احتساب صرف سیاسی ضرورت نہیں مفاد عامہ کا مسئلہ ہے۔ سرج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے چند وزراء کو نوازنے کیلئے قومی اداروں کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔
قومی اداروں کو وزارتوں کے سپرد کر کے کرپشن کے نئے راستے نکالے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان کیلئے دو ہزار سترہ سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔