کوٹلہ ارب علی خان : احتساب کی کہانی اگر یہیں ختم کر دی گئی تو ایسے احتساب کو کوئی نہیں مانے گا احتساب کے نام پر ایک خاندان کو نشانہ بنانا قرین انصاف نہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے 2013 کے الیکشن میں کامیابی کے بعد نئے پاکستان کی بنیاد رکھی تو ان کی راہ میں روڑے اٹکائے جانے لگے ملک و قوم کے ساتھ مخلصی کے دعوے کرنے والوں نے گیم چینجر منصوبے سی پیک کو سبو تاژکرنے کیلئے اسلام آباد میں دھرنے کا ڈرامہ رچایا۔
نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کو کیا نیا پاکستان نظر نہیں آتا ضلع گجرات کے تمام علاقوں میں صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت کارپٹ روڈز جیسے منصوبے نئے پاکستان کی بنیاد ہیں لاہور اور اسلام آباد میں بننے والی سڑکیں اب ضلع گجرات کے دیہاتوں سمیت پورے پاکستان میں بن رہی ہیں ۔
احتساب کی کہانی اگر یہیں ختم کر دی گئی تو ایسے احتساب کو کوئی نہیں مانے گا احتساب کے نام پر ایک خا ندان کو نشانہ بنانا قرین انصاف نہیں میاں محمد نواز شریف کو آئین کی پاسداری کرنے کی سزا دی گئی ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے 2013 کے الیکشن میں کامیابی کے بعد نئے پاکستان کی بنیاد رکھی تو ان کی راہ میں روڑے اٹکائے جانے لگے ملک و قوم کے ساتھ مخلصی کے دعوے کرنے والوں نے گیم چینجر منصوبے سی پیک کو سبو تاژکرنے کیلئے اسلام آباد میں دھرنے کا ڈرامہ رچایا اور پاکستان کی عوام کو گمراہ کیا گیا لیکن وقت نے ثابت کر دیا کہ میاں نواز شریف نے نہایت تحمل مزاجی اور ثابت قدمی سے شر پسند عناصر کا مقابلہ کیا اور سی پیک کو پاکستان میںنہایت کامیابی سے شروع کیا گیا انھوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کو کیا نیا پاکستان نظر نہیںآتا ضلع گجرات کے تمام علاقوں میں صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت کارپٹ روڈز جیسے منصوبے نئے پاکستان کی بنیاد ہیںلاہور اور اسلام آباد میں بننے والی سڑکیں اب ضلع گجرات کے دیہاتوں سمیت پورے پاکستان میں بن رہی ہیں انھون نے مزید کہا سابقہ دور حکومت میں سفارشی اور نااہل لوگوں کی وجہ سے ادارے تباہ ہو گئے تعلیم اور صحت کے اداروں میں کرپشن عروج پر تھی میاں برادران کی میرٹ پالیسی کی بدولت ہزاروں ایجوکیٹرز بھی بھرتی کیے گئے اور محکمہ صحت میں بھی میرٹ پالیسی کے تحت تمام خالی آسامیاں پر کی گئیںانہیں قابل اساتذہ اور آفیسرز کی بدولت آج پاکستان کے ادارے مضبوط ہو رہے ہیںانھوں نے کہا کہ 2013ء سے پہلے کا پاکستان جو دہشت گردوں کے نشانے پر تھا لوڈ شیڈنگ عروج پر تھی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پاکستان کی انڈسٹری تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی تھی۔
کارخانے بند ہو چکے تھے اور صنعت کاروں نے اپنے کاروبار بیرون ملک شفٹ کر لئے تھے کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کیا کوئی پاکستانی بھول سکتا ہے میاں نواز شریف کی تعمیری سوچ اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سمیت وفاقی اور صوبائی کابینہ کے ممبران کی ان تھک محنت سے آج کے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا نام و نشان مٹ چکا ہے کراچی پھر سے روشنیوں کا شہر بن گیا ہے ریلوے ، پی آئی اے سمیت دوسرے قومی اداروں میں بہتری آئی ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے نئے منتخب ہونے والے وزیر اعظم بھی اپنے قائد میاں نواز شریف کی پالیسیوں کے مطابق پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے کر جائیں گے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں تعمیر و ترقی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔