لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا احتجاجی ریلی سے لاہور میں 4 ارب روپے کا کاروبار نہیں ہو سکا۔
ریلی کی وجہ سے پنڈی میٹرو سروس کو دس لاکھ کا نقصان ہوا جبکہ لاہور کی میٹرو کو پانچ لاکھ روپے۔ حفاظتی تدابیر کیلئے 50 لاکھ روپے کا سامان خریدا گیا اور ریلیوں کی وجہ سے قیمتوں جانوں کا نقصان ہوا۔
ان کی ہٹ دھرمی کیوجہ سے پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑا۔ خان صاحب چاہتے تو احتجاج مینار پاکستان پر ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا تحریک کو 3 ناموں سے چلایا جا رہا ہے۔
بنی گالا والے تحریک احتساب ،پنڈی والے تحریک نجات، کینیڈا والے اسے تحریک قصاص کہتے ہیں۔ ان کے سہولت کار ان کے لیے کوئی نام تجویز نہیں کر سکے۔