اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے احتساب کے بغیر بہتر طرز حکمرانی ممکن نہیں، عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کے لیے جوڈیشل پالیسی بنائی گئی ہے۔ عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا تھا کہ احتساب کے بغیر کسی بھی ملک میں بہتر طرز حکمرانی ممکن نہیں کڑا احتساب ہی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا ماتحت عدلیہ میں سائلین کے لیے سہولتوں میں مزید اضافہ کرنا ہو گا عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لیے جوڈیشل پالیسی بنائی گئی ہے جس کے ثمرات اب آ رہے ہیں۔ عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں اور وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس نے شرکت کی۔