اکاؤنٹس آفس بھمبر کے ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی
Posted on June 18, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : اکاؤنٹس آفس بھمبر کے ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی دفاتر بند ملازمین دفتر کے باہر بیٹھے احتجاج کرتے رہے تفصیلات کے مطابق اکاؤنٹس آفس بھمبر کے ملازمین نے حکومت پاکستان کی طرف سے منظور شدہ 20 فیصد آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس الاؤنس کی منظوری اور 33 فیصد کوٹہ پرموشن کی بحالی کیلئے گزشتہ روز سے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی۔
ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھنے کا عزم کیا ہے اکاؤنٹس آفس بھمبر کے ملازمین نے نے سیکرٹری کشمیر کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ AGکے ملازمین کے مطالبات کو فی الفور منظور کیا جائے۔