مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 3/8/2015

SHO Tariq Bashir

SHO Tariq Bashir

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ایس ایچ او ذوالفقار حمید راں کی کاروائی، 40اشتہاری، دس منشیات فروش، 13ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار، 275گرام چرس،55لیٹر شراب، 1کلو80گرام ہیروئن و جعلی مشروبات برآمد، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور رائے بابر سعید کی خصوصی ہدایات و ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ذوالفقار حمید راں نے سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران گزشتہ ایک ماہ کے دوران قتل اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث20خطر ناک اشتہاری، 20عدالتی اشتہاری،دس منشیات فروش، 13ناجائز و جعلی مشروبات بنانے و دیگر جرائم میں ملوث 70افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ،275گرام چرس،55لیٹر شراب، 1کلو80گرام ہیروئن ،بھاری مقدار میں جعلی مشروبات ،13ناجائز ہتھیاربر آمد کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا، اشتہاری ملزمان میں میاں سرفراز احمد اور میاں امتیاز احمد کو 2002میں قتل کرنا والا اشتہاری ملزم فاخر اور 2002میں ہی فیکٹریوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا اشتہاری ملزم طاہر میئو بھی شامل، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ذوالفقار حمید راں نے صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کی قیادت میں ملنے والے وفدسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرانے اور سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور علاقہ میں امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنا مشن ہے جسے جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا، عوام جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں، منشیات فروش نوجوان نسل کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے میں مصروف عمل ہیں، ان کے خلاف بھی سخت آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جرائم پیشہ افراد کو جرم یا علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سنگین جرائم میں ملوث افراد کو پھانسی دینے کے مناظر ٹی وی پر دیکھائے جائیں، تاکہ انسانیت کے دشمن کا انجام دیکھ پر لوگ عبرت حاصل کریں، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قتل و دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے چہرے پر نقاب ڈالنے کے بعد کے مناظر ٹی وی پر دیکھائے جائیں تاکہ انسانیت کے قاتلوں کا انجام دیکھ پر لوگ عبرت حاصل کریں، جس سے قتل و غارت گری میں واضع کمی ہو گئی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)قانونی ادارہCLAASکے سنیئر کارکن آصف رضا کوجان سے مارنے کی دھمکیوں سیاسی وسماجی ومذہبی شخصیات نے پرزور مذمت،تفصیلات کے مطابق قانونی ادارہCLAASکے سنیئر کارکن آصف رضارائے ونڈ جارہا تھا کہ شام کے وقت تین چار نامعلوم افراد نے اسے ڈیفنس روڈ کاہنہ پھاٹک کے قریب روک کر کہا کہ تم بہت لوگوں کی خدمت خلق کرتے ہو۔مظلوموں کے مقدمات کی پیروی کرتے ہو۔لوگوں کاساتھ دینا چھوڑدو ورنہ تمہیں مزہ چکھادیں گے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے دیتے ہوئے فرار ہو گئے، جس پر پی سی این پی وائس چیئرمین مارٹن جاوید مائیکل،سیکرٹری اطلاعات اقبال کھوکھر،CLAASکے فنانس مینجر سہیل ہابل ودیگر نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ومتعلقہ اداروں سے صورتحال کانوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے) ایس ایچ او منڈی عثمان والا طارق بشیر چیمہ کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون، 45افراد گرفتار، قتل،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 18خطر ناک اشتہاری و16عدالتی اشتہاری گرفتار، 200لیٹر شراب بر آمد، جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم جاری رہے گی، طارق بشیر چیمہ، تفصیلات کے مطابق ڈ ی پی او قصور رائے بابر سعید کی خصوصی ہدایات و ڈی ایس پی سٹی سرکل چوہدری حسن فاروق گھمن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ منڈی عثمان والا طارق بشیر چیمہ نے سماج دشمن عناصر کے خلاف چلآ’ئی گئی خصوصی مہم کے دوران گزشتہ ایک ماہ کے دوران قتل اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث18خطر ناک اشتہاری، 16عدالتی اشتہاری،2 منشیات فروش، 10ناجائزو دیگر جرائم میں ملوث45افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ،200لیٹر شراب، 10ناجائز ہتھیاربر آمد کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا، اس موقع پرایس ایچ او منڈی عثمان والا طارق بشیر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم جاری رہے گی، انہوں نے مزید کہا کہ میری تعیناتی کے دوران جرائم کی شروع میں واضع کمی آئی ہے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی وجہ سے کئی جرائم پیشہ افراد جیل کی سلاخوں کیے پیچھے اور کچھ علاقہ چھوڑگئے ہیں، علاقہ کو امن و امان کی گہوارہ بنانا اولین ترجیح ہے، سماج دشمن عناصر کسی معافی کے مستحق نہیں، ڈ ی پی او قصور رائے بابر سعید کی خصوصی ہدایات و ڈی ایس پی سٹی سرکل چوہدری حسن فاروق گھمن کی زیر نگرانی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی مزید سخت کر دی گئی ہے، تھانہ میں ٹائوٹوں کا داخلہ بند کردیا ہے، کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام میرے موبائل نمبر03218490272پر رابطہ کریں، فوری شکایت کا ازالہ کروں گا،

SHO Zulfiqar Hameedra

SHO Zulfiqar Hameedra

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126