پیر محل ( راحیل گجر سے ) چوکی پولیس کے ہاتھوں زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے بعد چوکی انچارج سمیت 11افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہونے پر چوکی پولیس پیرمحل کو ختم کرکے تھانہ پیرمحل میں ضم کردیا۔
پرسنل سٹاف آفیسرڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ شہباز ورک کی تصدیق ذرائع کے مطابق ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شہزاد اکبر نے چک نمبر 333 گ ب کے ندیم عرف محسن ولد نذیرجس کو بی پلاٹ کے رہائشی غلام رسول ولد بشیر احمد کے اغوا کے مقدمہ نمبر444زیر دفعہ 365B مورخہ 18/8/2015کے مقدمہ میں شک کی بنیاد پر اپنے بھائی ندیم ولد نذیر کے ہمراہ چوکی پولیس پیرمحل نے گرفتار کررکھا تھا چوکی پولیس پیرمحل کے ملازمین نے ندیم عرف محسن ولد نذیر کو تفتیش کے دوران تشددکیا۔
جس سے ندیم عرف محسن کی ہلاکت ہوگئی جس پر 11 کس افراد جن میں چوکی انچارج خالد طیب ،محمد سلیم اے ایس آئی ،محمد عمران ، محمد عرفان کانسٹیبلان ، سمیت محمد اصغر ولد بشیر احمد ،محمد نواز ولد نامعلوم ،محمد ریاض ،محمد اقبال ، بشیر قادر اقوام آرائیں ساکنان چک 665/6 گ ب ہمراہ دوکس نامعلوم کے خلاف مقدمہ نمبر 473 زیر دفعہ 302/148/149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا مقدمہ کے اندراج کے بعد ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شہزاد اکبر نے چوکی پولیس پیرمحل کو ختم کرکے تھانہ پیرمحل میںضم کردیا جس کی تصدیق پرسنل سٹاف آفیسرڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ شہباز ورک نے کردی جبکہ مقدمہ میں نامزد ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانتیں کروارکھی ہیں۔