کراچی (جیوڈیسک) جشن عید میلاد النبی ﷺ پورے جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے۔ ہر گلی کوچے میں درود و سلام کی صدائیں ہیں۔
روشنیوں کا شہر کراچی رات بھر عشق رسول ﷺ میں جگمگاتا رہا۔ ملک بھر کی طرح شہر قائد میں عاشقان رسول ﷺ نے مساجد، گھروں، بازاروں اور سڑکوں کو روشنیوں سے سجایا اور رات گئے تک جگہ جگہ میلاد کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔نمائش چورنگی پر جعفریہ ڈزاسٹرمنیجمنٹ سیل کی جانب سے منعقدہ چراغاں میں 25 ہزار دیے روشن کیے گئے۔
کیماڑی کے ماہی گیروں نے بھی جشن عید میلاد النبی پورے جوش و جذبے سے منایا۔ ماہی گیروں نے اپنی کشتیوں کو مختلف لائٹوں سے سجا کر ریلی نکالی۔ کہیں برقی قمقموں کی مدد سے لانچوں پرمسجد نبوی کا ماڈل بنایا گیا تومختلف کشتیوں پر لگی لائٹیں پانی پر روشنیاں بکھیر رہی تھیں۔