یارکشائر (نمائندہ خصوصی) سید برکت الحسن یو کے پی این پی کے یارکشائر کے رہنما نے کشمیر کونسل سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایکٹ ۷۴ دراصل کشمیر کی متنازع حیثیت کو ختم کر کے تقسیم کشمیر کی سازش کی تکمیل کی ایک کوشش تھا۔ اس کے تحت کشمیر کی نمائندہ حکومت سے تمام اختیارات کشمیر کونسل کو دے کر اس خطہ کے کی عوام کے حقوق پر ڈھاکہ مارنے کے مترادف تھا۔
فاروق حیدر کی جانب سے اس کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ اس ایکٹ کے خاتمہ میں نہ صرف کشمیر کونسل بلکہ پورے ایکٹ ۷۴ کا ہی خاتمہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی جانب سے کشمیری قوم کے احساسات، جذبات اور دیرینہ مطالبات کو تسلیم کرنے سے کشمیری اور پاکستانی عوام میں محبتوں اور عزت کے رشتے مظبوط ہونگے۔