قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک نے حلف اٹھا لیا

Oath

Oath

لاہور (جیوڈیسک) جسٹس ناصر الملک نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ان سے عہدے کا حلف لیا، گزشتہ روز جسٹس تصدیق حسین جیلانی نے قائم مقام الیکشن کمشنر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا ۔

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس ناصر الملک سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں سابق قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی سمیت سپریم کورٹ اور اعلی عدلیہ ججز بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سپریم کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کئے جانے کے بعد گزشتہ روز قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی کر دیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس ناصر الملک کو چیف الیکشن کمشنر نامزد کیا تھا۔