اداکاری کے میدان میں آج بھی بالکل بچی کی طرح ہوں، کرینہ کپور

Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں اپنی کامیاب فلموں کے حوالے سے مشہوراداکارہ کرینہ کا کہنا ہے کہ اداکاری کے میدان میں وہ آج بھی بالکل بچی کی طرح ہیں اور وہ آج بھی ہدایت کار کی مدد کے بغیر اداکاری نہیں کر سکتیں۔

ممبئی میں اپنی فلم ’’کا اور کی‘‘ کے ٹریلر کی لانچنگ کے موقع پر کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ایک اداکارہ کی حیثیت سے وہ اب تک اس میدان میں بچی ہی ہیں کیونکہ وہ ہدایتکار کی مدد کے بغیر اداکاری نہیں کر سکتیں، ہدایت کار کو انہیں ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے۔ اسی لئے وہ بہترین ہدایت کاروں کے ساتھ اچھی جب کہ خراب ہدایت کاروں کے ساتھ برا کام کرتی ہیں۔

دوسری جانب فلم کے ہدایتکار آر بالکی نے کہا کہ کرینہ نے جو کچھ کہا وہ بالکل غلط ہے وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں بلکہ انڈسٹری میں وہ واحد اداکارہ ہے جو فلم کے اسکرپٹ کو بہتر انداز میں سمجھتی ہیں اور اداکاری کی منفرد تیاری کرتی ہیں۔

واضح ر ہے کہ اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم میں بزنس وومن کا کردار نبھائیں گی جب کہ ان کے مد مقابل اداکارارجن کپور ایک گھریلو شوہر بنیں گے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن اورجیا بچن بھی ایک مختصر کردارمیں نظرآئیں گے۔