قائم مقام گورنر سندھ نے جامعات سے متعلق ترمیمی بل پر دستخط کر دئیے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے صوبے کی جامعات سے متعلق ترمیمی بل پر دستخط کر دئیے۔ بل کی منظوری کے بعد جامعات میں وائس چانسلر زکی تقرری وزیر اعلی کی منظوری سے ہوگی۔

وزیر اعلی ہاوس کی جانب سے بھیجے گئے بل پر قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے دستخط کئے، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نجی دورے پر بیرون ملک ہیں۔ قائم مقام گورنر اس سے قبل بلدیاتی نظام 2013 اور ہائی ڈینسٹی بورڈ ترمیمی بل پر بھی دستخط کرچکے ہیں۔