مجھے اداکاری میں بہتری لانے کیلئے 25 سال لگ گئے، سیف علی خان

Saif Ali Khan

Saif Ali Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے کہا ہے کہ ان کی اداکاری میں اب بہتری آ رہی ہے۔

سیف علی خان کو بالی ووڈ میں 25 سال ہو گئے ہیں اور یہ عرصہ کسی بھی شعبے میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے کافی ہوتا ہے، سیف علی خان کے ساتھ کیریئر شروع کرنے والے دیگر اداکار شاہ رخ خان اور اکشے کمار وغیرہ کو آج اداکاری کا کنگ مانا جاتا ہے تاہم سیف علی خان کو 25 سال بعد احساس ہوا ہے کہ ان کی اداکاری میں اب جا کے بہتری آرہی ہے۔

اپنی اداکاری کے حوالے سے سیف علی خان کا کہنا تھا کہ میں بہت لیٹ لطیف ہوں، میری اداکاری اب جا کے بہتر ہو رہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ جیسے جیسے میری عمر بڑھ رہی ہے میری اداکاری بھی نکھرتی جارہی ہے اور اب مجھے زیادہ بہتر انداز میں سمجھ آ رہا ہے کہ مجھے کیا کرناچاہئے اور کیا نہیں۔