لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ کاشف محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹی وی ڈرامے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ ہمسایہ ملک بھارت کا ایک ٹی وی چینل ’’زندگی‘‘ صرف پاکستان کے ڈرامہ ہی دکھاتا ہے۔
بھارت میں اداکاری کے بہت سے سکول ہیں جہاں پاکستان کے ٹی وی ڈرامے دکھائے جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز سٹیج ڈرامے سے کیا۔
سمجھتا ہوں کہ اداکاری سیکھنے کیلئے تھیٹر بہترین جگہ ہے کیونکہ سٹیج ڈرامے میں لائیو پرفارمنس ہوتی ہے۔ اداکار اچھی یا بری اداکاری کر لے تو موقع پر ہی اسے رسپانس مل جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے دو ڈرامے بھی پروڈیوس کئے ہیں جن میں بلندی اور آشیانہ ہیں، دونوں ڈرامے پسند کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سوشل ورک بھی شروع کر رکھا ہے۔ مجھے جو سکون دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ملتا ہے وہ سکون کسی کام میں نہیں ملتا۔