نگراں وزیراعظم،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

National Assembely

National Assembely

وزیراعظم اور چوہدری نثار نگراں وزیر اعظم منتخب نہ کرسکے۔ فیصلہ اب پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگا ۔ نوازشریف دبئی سے لاہور پہنچ گئے۔

راجہ پرویز اشرف اور چوہدری نثار متفقہ نگراں وزیراعظم نہ لا سکے۔اب فیصلہ ہو گا پارلیمانی کمیٹی میں۔جس کاپہلا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے ہو گا اگر پارلیمانی کمیٹی بھی متفقہ امیدوارسامنے نہ لاسکی تو نگراں وزیراعظم کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔ دوسری جانب قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے تو پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں بھی حل نہیں ہو گا۔

کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے چار ، چار ارکان شامل ہیں۔ حکمران اتحاد کے نمائندے ہیں چوہدری شجاعت ،غلام احمد بلور ، فاروق ایچ نائیک اور خورشید شاہ جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سردار مہتاب احمد خان ، پرویز رشید ، خواجہ سعد رفیق اور سردار یعقوب کے نام دیے گئے۔حکومت کی جانب سے حفیظ شیخ، عشرت حسین اور ریٹائرڈ جسٹس میر ہزار خان کھوسو میں سے دو کے نام پارلیمانی کمیٹی کو دیئے جائیں گے ۔اپوزیشن نے دو نام جسٹس ناصر اسلم زاہد اور رسول بخش پلیجو کے نام دیئے ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی کے پاس تین دن ہیں۔ اگر پارلیمانی کمیٹی متفقہ وزیر اعظم نہ لا سکی تو پھر معاملہ ہوگا الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔