لاہور (جیوڈیسک) معروف سینئر پاکستانی اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ اداکاری کو پارٹ ٹائم کرنے والے اداکار بھی پارٹ ٹائم ہی ہوتے ہیں۔ لاہور فلم، ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ اداکاری کل وقتی کام ہے اسے پارٹ ٹائم کے طور پر کرنے والے اداکار بھی پارٹ ٹائم ہی ہوتے ہیں۔
ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے قوی خان نے کہا کہ پی ٹی وی ڈراموں کی کاپی کرکے بھارتی ڈرامہ انڈسٹری نے بھی اپنا ایک مقام بنا لیا ہے مگر جو معیار پی ٹی وی اور پاکستان کے دیگر نجی ٹی وی چینلز کے ڈراموں کا ہے۔
بھارتی ڈرامے اس تک نہیں پہنچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف ڈراموں میں اداکاری کرتا ہوں۔ گھر پر کبھی نہیں کی البتہ اگر کسی اچھے مقصد کیلئے گھر میں بھی اداکاری کرنا پڑی تو کروں گا۔