لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے عوام کو توانائی بحران سے نجات دلانے کے وعدے پر عملی اقدامات شروع کرتے ہوئے آج لاہور میں توانائی کانفرنس طلب کر لی ہے۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف آج دوپہر کو لاہور پہنچیں گے۔
انہوں نے اسٹیٹ گیسٹ ہاس لاہور میں توانائی بحران کے حل پر غور کے لئے ماہرین اور پارٹی رہنماں کو طلب کر لیا ہے۔
اس موقع پر ماہرین توانائی بحران پر قابو پانے کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بارے میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔